نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں ڈاکٹرز نے سات ماہ کی بچی کے پھیپھڑے سے ایل ای ڈی بلب نکال دیا۔اریبہ خان کھلونا موبائل فون سے کھیلتے ہوئے ایل ای ڈی بلب نگل گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اریبہ کے والد ین کھانسی اور بخار کے باعث اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔