لندن (صباح نیوز) برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستانی نژاد سارہ خان کو انسداد انتہا پسندی کمیشن کا کمشنر مقرر کردیا۔ پاکستانی نژادبرطانوی سارہ خان انسدادانتہاپسندی کمیشن کی کمشنر مقرر کردیا گیا۔ برطانوی وزارت داخلہ نے سارہ خان کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سارہ خان آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ سیکرٹری داخلہ برطانیہ کے مطابق سارہ خان اس تعیناتی کیلئے بہترین انتخاب ہے۔ پاکستانی نژاد خاتون کا کہنا ہے کہ وہ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں استعمال کریں گی۔
پاکستانی نژاد سارہ خان برطانوی انسداد انتہاپسندی کمشن کی کمشنرمقرر
Jan 26, 2018