ڈیوس (آئی این پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ جتنی لڑکیوں کو میں سکول بھیج سکتی ہوں اتنا میں کروں گی‘ میں خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہوں‘ میں پاکستان واپس جانا چاہتی ہوں لیکن مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ جمعرات کو عالمی اقتصادی فورم کے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے جتنی لڑکیوں کو میں سکول بھیج سکتی ہوں اتنا میں کروں گی۔ ایک دن میں تبدیلی لانا مشکل ہے عوامی شخصیت ہونے پر گھر سے باہر نکلنے میں محتاط رہنا پڑتا ہے۔ میں تعلیم مکمل ہونے تک برطانیہ میں رہوں گی میں پاکستان واپس جانا چاہتی ہوں لیکن مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ میں نے گیارہ سال کی عمر میں اپنی آواز بلند کی۔ کسی بھی عمر میں آواز اٹھاکر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ میں خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔