گوجرانوالہ، نارووال، بھکر، رینالہ خورد، گوجرہ، کمالیہ، لیہ، خانیوال، لودھراں (نامہ نگاران+ ایجنسیاں) مختلف مقامات پر اوباشوں نے 4 لڑکوں اور 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔گوجرانوالہ میں کلر محلہ رسولنگر کے محنت کش شبیر کے 10 سالہ بیٹے یاسین کو اوباش سنی نے چیز دلانے کے بہانے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ورثا کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نارووال میں 17 سالہ (ع) سے ملزم ظہیر خان نے زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم ظہیر خان کو گرفتار کرلیا۔ بھکر میں نویں کلاس کے ارسلان کو ملزمان باقر، بلال اور جہان خان نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ گوجرہ میں آٹھویں جماعت کے بلال کو اوباش عمر شہزاد نمبر دار اویس اشفاق زمان وغیرہ پانچ افراد نے اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رینالہ خورد میں طالب علم مجاہد سے ملزمان سعید اور ابوسفیان نے نشہ آور چائے پلا کر زیادتی کی۔ کمالیہ کی شہناز بی بی کے بیٹے کو ملزم ناصر نے شراب پلا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ لیہ میں ایف آئی اے نے پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر عاشق حسین عرف نانگا کو گرفتار کرلیا۔ خانیوال میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا۔ طالبہ وین میں اپنی ٹیچرز اور دیگر طالبہ کے ساتھ اسکول جارہی تھی۔ دوسری طرف لودھراں میں ڈیڑھ سالہ بچے سے 18سالہ نوجوان کی زیادتی کی طبی رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جلہ آرائیں کے رہائشی متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا 23 جنوری کی شام کو گھر سے باہر کھیل رہا تھا۔ اس دوران پڑوسی 18 سال کا ساجد اسے بہانے سے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔