ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کم ہو کر صرف چار ہزار 23 کیوسک رہ گیا

سیالکوٹ(نامہ نگار )سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا پانی 55ہزار کیوسک سے کم ہوکر صرف چار ہزار 23کیوسک رہ گیا۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہریں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک دو ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے خشک ہوگئیں اور دریائے چناب کا چھیانوے فیصد حصہ بھی خشک ہوگیا۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن پانی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تعمیر شدہ بگلیہار ڈیم پر روک رکھا ہے جس کی وجہ سے دریا خشک ہوا ہے اور لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو نقصان ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں مناور توی میں پانی کی آمد صرف چار سو 53کیوسک اور دریائے جموں توی کے پانی کی آمد صرف نو سو بانوے کیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...