2018ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قومی برآمدات میں 8فیصد اضافہ ہوا:پی بی ایس

اسلام آباد (آن لائن) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 6 ہزار 643 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران برآمدات سے 6 ہزار 147 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران قومی برآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں سب سے زیادہ اضافہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں ہوا جو 14 فیصد رہا جبکہ نٹ ویئرز کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح بیڈ ویئرز کی برآمدات میں بھی 6 فیصد جبکہ متفرق گروپ کی ملکی برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...