لاہور (وقائع نگار خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ درخواست میں شیخ رشید کے استعفیٰ دینے کے اعلان سے منحرف ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ مقامی شہری مرزا محمد صادق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں شیخ رشید کے اعلان کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کے جلسے میں استعفی دینے کا اعلان کیا لیکن اب استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔ درخواستگزار نے نکتہ اٹھایا کہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے استعفی دینے کے بارے میں عوام سے جھوٹ بولا اور اب وہ صادق اور امین نہیں رہے۔