نواز شریف اور مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں کی سماعت 14 فروری کو ہوگی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف نئی درخواست پر کارروائی 14 فروری تک ملتو ی کر دی اور حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کیخلاف درخواست پر سماعت اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کی سماعت کے ساتھ ہوگی۔ جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں ہری پور جلسے میں نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر کی بنیاد بنا کر کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی نواز شریف اور ان کی بیٹی مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...