اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ زینب کے قاتل کی پشت پناہی کرنے والے میں بااثر شخصیت کا نام آرہا ہے، اگر 8 مقدمات میں اس شخص کا ڈی این اے موجود تھا تو پہلے گرفتار کیوں نہیں ہوا، زینب کے قاتل کی پشت پناہی میں بہت بڑا گینگ ہے۔الیکشن کمشن کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تین افراد کا ماورائے عدالت قتل کیوں اور کس نے کیا ٗ وزیر قانون اور شہباز شریف کا زینب کے والد کو روکنا کس لیے تھا، پنجاب حکومت کا ماورائے عدالت قتل کرنا شیوہ ہے، زینب کیلئے انصاف مانگنے والوں کو کیوں مارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان زینب کیس کی آزادانہ تحقیقات کروائیں۔