اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ نے مکمل ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بغیر کاررورائی 12 فروری تک ملتوی کر دیا کمیٹی کے 104 ارکان میں سے صرف 10 ارکان اجلاس میں شریک تھے چیئرمین سینٹ نے کہا حکومتی بنچوں پر بھی ارکان نظر نہیں آ رہے بل حکومت کا ہے اور حکومتی بنچز بھی خالی ہیں حکومتی نشستوں پر صرف 2 وزرا بیٹھے نظر آ رہے ہیں کمیٹی کے ارکا نے بتایا فاٹا کے بعض ارکان بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہا فاٹا ارکان اور سٹیک ہولڈرز کے آنے تک اجلاس ملتوی کیا جائے فاٹا کے سٹیک ہولڈرز کی شرکت کے بغیر بل پر بحث کرنا مناسب نہیں ۔