تشہیری مہم موٹر ریلی :کشمیر حالصتان ناگالینڈ آسام آزادی کا مطالبہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ +انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کشمیری برادری نے پاکستان مخالف بھارتی مہم کا منہ توڑ جواب دینا شروع کردیا۔ لندن اور برسلز میں کشمیر کی آزادی کی تشہیری مہم شروع کردی گئی۔ کشمیری کمیونٹی نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ پاک یورپی یونین فرنیڈشپ کے زیر اہتمام موٹر ریلی میں شریک گاڑیوں پر کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بھارت میں اقلیتوں پر مظالم بند ، خالصاًن، کشمیر ، ناگالینڈ،تری پور اور آسام کی آزادی کے پوسٹر آویزاں کئے گئے تھے، شرکاء نے کہا بھارت میں دلتوں کو حقوق حاصل نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم ہورہے ہیں قتل عام بند کیا جائے برسلز میں موٹرریلی اٹومیٹم یاد گار سے شروع ہوکر معروف ایکسپو سنٹر پر ختم ہوئی

ای پیپر دی نیشن