نیشنل بینک ا تارکین وطن سے ایک سنگل کائونٹر پر پروٹیکٹر کلیرنس فیس جمع کریگا

Jan 26, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزوترقی انسانی وسائل کی ہدایات پر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، نیشنل بینک آف پاکستان، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مابین" ون ونڈو سہولت کائونٹر" کے قیام کا ایک معاہدہ کیا گیا جس کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان بیرون ملک جانے والے تارکین وطن سے ایک سنگل کائونٹر پر پروٹیکٹر کلیرنس فیس جمع کرے گا۔ اس معاہدے سے وہ تمام پاکستانی مستفید ہوسکیں گے جو ملازمت کے حصول کے لئے بیرون ملک جاتے ہوئے تین مختلف جگہوں پر پروٹیکٹر فیس جمع کرواتے تھے ۔

مزیدخبریں