اداکارہ علیشاہ فلمسازی کیساتھ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیں گی

Jan 26, 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)ناموراداکارہ علیشاہ ایونٹ مینجمنٹ اورفلمسازی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میںبھی حصہ لیںگی۔علیشاہ گزشتہ کئی برسوں سے یوکے میںمقیم ہیں۔ انہوںنے چندماہ قبل ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی تھی جس کے تحت وہ پاکستان اوربیرون ملک ثقافتی شوز کرانے کے علاوہ فلم بنانے کاارادہ بھی رکھتی ہیں۔فلم کاآغازوہ پاکستان میں کریںگی۔ بتایا گیا ہے کہ اب وہ یونائٹڈکنگڈم یوکے کی فلاحی تنظیم اوپی ڈی کی صدرمقررہوگئیں۔تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹرعمارسہیل نے انکی تقرری کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ علیشاہ کا کہنا تھا کہ میںپاکستانی ثقافت کودنیابھرمیںروشناس کراناچاہتی ہوں اوراسی وجہ سے میںنے اپنی کمپنی قائم کی ہے ‘بہت جلدبیرون ملک شوزکاانعقادکرونگی۔مجھے انسانیت خدمت کرنے خواہش ایک عرصے سے تھی تاہم مجھے اب موقع ملاہے ۔ کوشش ہوگی کہ اوپی ڈی میںملنے والی ذمہ داریوںکودلجمی سے نبھائوں۔

مزیدخبریں