لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں فتح کا کریڈٹ بائولرز کو دیدیا۔انہوںنے کہا کہ طویل وقفے کے بعد پہلی فتح پر خوشی ہے، وکٹ پہلے میچ کی وکٹ سے کافی بہتر تھی، بیٹسمینوں نے اپنا وقت لیا اور 2,3 اوررز کے بعد اپنی شاٹس کھیلیں ہمارا منصوبہ پاور پلے میں وکٹیں بچانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے اور مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا۔ اپنی فارم میں واپسی کو انجوائے کر رہا ہوں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 کا مجموعہ حاصل کرنا چاہتے تھے،بائوبولرز کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنے چھوٹے گراونڈ پر میزبان بیٹسمینوں کے لیے ہدف کا تعاقب مشکل بنایا۔ نظریں فائنل میچ پر مرکوز ہیں، سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی ہے ۔ بلے بازوں اور بائولرز نے ذمہ داری نبھائی جس کی وجہ سے پاکستان اچھا ہدف بنانے کے بعد ہمیں آوئٹ کرنے میں کامیاب ہو اہے ۔