لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیساتھ سیریز کیلیے نیا ایم او یو بنایا جا رہا ہے۔ جو پانچ سال کی بجائے ایک سال کا ہوگا۔ پاکستان میں سیریز کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا جس کی بنا پر پانچ سالہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی‘ پاکستان ٹیم جوابی سیریز میں امریکہ میں تین ملکی سیریز کھیلے گی ‘ ہار جیت کھیل کا حصہ‘کوچز سخت محنت کر رہے ہیں تاہم بعض سینئر کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔ کھلاڑی بہت لیگز کھیل رہے ہیں اس لیے بھی فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ ایسی پالیسی بنا رہے ہیں جس کی بنا پر طے ہو سکے کہ کھلاڑی کتنی لیگز میں شرکت کریں۔ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن شیڈول کے تحت ہوگا ہیں۔ ایف آئی اے بورڈ کے معاملات کی چھان بین کر رہا ہے۔