لاہور (نیوز رپورٹر) وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے مےں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے سدباب کےلئے مو¿ثر اقدامات کی ہداےت کی ہے اور اس ضمن مےں کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان کو ضروری ہداےات بھی جاری کردی ہےں۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ رےاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کےے جائےں جو نظر بھی آنے چاہئےں کیونکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجےح نہےں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ مےں تساہل برتنے والے افسروںسے باز پرس ہوگی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزےراعلیٰ نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہداےت کی کہ جرائم کی بےخ کنی کےلئے فعال اور متحرک انداز مےںکام کےا جائے اور کسی قسم کے دباو¿ کو خاطر مےں رکھے بغےر پولےس جانفشانی سے فرائص سرانجام دے اور جرائم کی بےخ کنی کرے۔ پولےس کو تھانوں مےں دادرسی کےلئے آنے والوں سے شفقت سے پےش آنا چاہےے۔ پولےس اپنا روےہ بہتر بنائے، عوام کو تھانوں مےں واضح تبدےلی نظر آنی چاہےے۔ سنگےن جرائم مےں ملوث اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کےلئے خصوصی مہم کی تفصےلات باقاعدگی سے فراہم کی جائےں اور قتل، ڈکےتی، راہزنی اور دےگر جرائم کے سدباب کےلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔ ڈوےژن اور ضلع کی سطح پر امن وامان کے حوالے سے اجلاس باقاعدگی سے کےے جائےں ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے پولےس کو نتائج دےنا ہوں گے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کےاجائے گااورصوبے مےں قانون کی عملداری کو ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے گا۔عثمان بزدارنے فےصل آباد کے علاقے مےں اغواء کے بعد تےن بچےوں کے بازےاب نہ ہونے کے حوالے سے آر پی او فےصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ بچےوں کی بازےابی کےلئے فوری اقدامات کےے جائےں ۔ عثمان بزدار سے سرگودھا بار کے وکلاء کے وفدنے ملاقات کی اور اس موقع پر صوبائی وزراءانصر مجید نیازی اور رائے تیمور بھٹی بھی موجود تھے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے وکلاءبرادری کی خدمات لائق تحسین ہیں- آئین کی بالادستی کے لئے وکلاءنے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وکلاءنے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے بے مثال جدوجہد کی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاءبرادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
عثمان بزدار