اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگا ۔ جمعہ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے اس موقع پر صحافیوں نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کئے جس پر شہباز شریف نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میںان سے ملاقات کی اور صحت بارے دریافت کیا۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں پارلیمنٹ سے متعلق امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف