اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سنیٹر رحمان ملک سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفیر یاﺅ جِنگ نے کہا رحمان ملک سے ہمارے قریبی و پرانے روابط ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہاسی پیک منصوبہ پاکستان کیلیے گیم چینجر ہے یہ جس انداز سے ترقی کر رہا ہے، دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔ سی پیک انشااللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
چینی سفیر/ رحمان ملک
رحمنٰ ملک سے چینی سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Jan 26, 2019