شیخ رشید احمد نے کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا

Jan 26, 2019

کراچی(صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا گیا، نئی کنٹینر فریٹ ٹرین کا آغاز نجی شعبے اور ریلوے کی مشترکہ شراکت داری سے کیا گیا، فریٹ ٹرین 25 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 1250 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت ہے اور ایک ٹرپ کے دوران مال گاڑی میں 50 کنٹینر کی ترسیل ہوگی۔مال گاڑی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور تک چلے گی جس کے چلنے سے ریلوے کی آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ زرداری صاحب سسرال جائیں گے، میں خود بیمار ہوں اور آپ کو چور، ڈاکووں اور لٹیروں کی پڑی ہے،یکم فروری سے ریلوے کا ہیڈ کوارٹر لاہور سے کراچی منتقل کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ یکم سے 28 فروری تک گنیز ورلڈ رکارڈ کا ریکارڈ توڑ دوں گا، اس دوران ٹرین میں ہی رہوں گا، وہیں سووں گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے، سٹرک بنانا آسان ہے، ٹریک اور انجن بنانا مشکل ہے، ہماری فیکٹریاں انجن بنا سکتی ہیں لیکن آج ایک ایک پرزہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ کراچی کی ترقی کے لیے جو کے سی آر کا راستہ روکے گا اس کو روند کر چلے جائیں گے، کے سی آر کی کمیٹی کا اعلان کر رہا ہوں۔


ٹرین افتتاح

مزیدخبریں