اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایکنک نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کی منظوری م¶خر کر دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں صوابی مردان شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق نئی گاج ڈیم کی تعمیر پر سندھ حکومت اور ٹیکنیکل مشاورت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکنک نے پولیو کے خاتمے کے نظرثانی شدہ منصوبے کی منظوری دیدی۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر 98 کروڑ 62لاکھ ڈالرز لاگت آئے گی۔ صوابی مردان شاہراہ کے منصوبے پر 9 ارب 55 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
موخر