نواز شریف کی 9 رپورٹس نارمل، مریم بی بی جھوٹ بولنا چھوڑ دیں: فیاض چوہان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام اور میڈیا کے سامنے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جاری کردہ رپورٹ ہے جس کے مطابق میاں نواز شریف کے ٹیسٹ کی 10 میں سے 9 رپورٹس بالکل نارمل ہیںصرف ایک میں مسئلہ ہے۔ اس ایک آپشن کی تفصیل میںنے ہارٹ سرجن اور ماہرِامراض سے پتہ کی ہے۔ انکے مطابق کوئی بھی مریض جو پچھلے 20 یا25 سالوں سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے اس کے لیے یہ عام سی بات ہے کہ اس کے دل کا نچلاحصہ تھوڑا سا بڑا ہو جاتا ہے۔ ہسپتال داخل ہونا بالکل ضروری نہیں بلکہ ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنی ادویات وقت پر لیں اور نمک اور چکنائی سے پرہیز کریں۔ میری تودُعا ہے اللہ تعالی سب کو صحت و تندرستی د ے کیونکہ یہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے قومی کھیل اور قومی لباس کی حفاظت کی جاتی ہے اسی طر ح قومی مجرم کی حفاظت بھی لازم ہے۔ملکی خزانے کو لوٹنے کے بعد بھی نواز شریف صاحب کو اتنا پروٹوکول مل رہا ہے۔ شریف فیملی کو نواز شریف سے ملاقات سے کبھی نہیں روکا گیا، ان کے کھانے گھر سے بن کر آتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی انہیں قانون کے مطابق ہر ممکن سہولت مہیا کی گئی ہے۔صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ اب مریم نواز والد کی بیمار ی کو بہانہ بنا کر یا تو انہیں باہر کے ملک بجھوانے کے چکر میں ہیں یا پھر حکومتی پوزیشن خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔میں آل شریف اور مریم نواز صاحبہ سے گذا رش کرتا ہوں کہ آپ جھوٹ بولنااور عوام کو جذباتی بلیک میل کرنا چھوڑدیں۔ آل شریف اور نواز شریف صاحب بالکل نارمل ہیں لیکن یہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام ابنارمل ہے جو ان کے جھوٹوں پر یقین کر لے گی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ سانحہ ساہیوال کی وجہ سے عمران خان صاحب سمیت پوری قوم شاک میں ہے اس لئے ہم نے اس پر کوئی بیانات نہیں دئیے ،نہ ہی کوئی سیاست کھیلی۔حمزہ شہباز نے کل 6منٹ کی تقریر میں ایک دفعہ بھی نظریں اٹھا کر نہیں دیکھا کیونکہ ان کی نظروں کے سامنے سے ماڈل ٹاﺅن کا واقعہ گزررہا تھا جس میں بزرگوں اور نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر ظلم اور بربریت کا پہاڑ توڑا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...