مقبوضہ کشمیر : فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھا¶نی میں تبدیل ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جگہ جگہ پولیس کی چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جانے لگی۔ حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آج ہڑتال کی جائے گی اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بھارتی قابض فوج سری نگر میں 20 سے زائد چیک پوسٹیں بنا کر شہریوں کو روک روک کر تلاشی لے رہی ہے۔ شہر کے سٹیڈیم کے اطراف لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سری نگر کی کچھ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ پر مشترکہ حریت قیادت نے آج وادی میں یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ وادی میں پکڑ دھکڑ اور سرچ آپریشنز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی کو فوجی چھا¶نی میں تبدیل کر کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے ۔ سید علی گیلانی نے 26جنوری کو کشمیریوں کےلئے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جموںو کشمیر کی سرزمین پر اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ادھر صدر آزاد جموں وکشمیرسردارمحمد مسعود خان نے کہا ہے کہ رےاست جموں وکشمےر کے دونوں اطراف اور دنےا بھر مےں مقےم کشمےری آج ےوم سےاہ اس عزم کے ساتھ منارہے ہیں کہ کشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔
یوم سیاہ

ای پیپر دی نیشن