قومی اسمبلی: اپوزیشن کو دی جانیوالی قائمہ کمپنیوں کیلئے چیئرمینوں کے نام سامنے آئے، بلاول انسانی حقوق مجلس قائمہ کے سربراہ ہونگے

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ عترت جعفری+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 4 پیپلز پارٹی کو 6 اور متحدہ مجلس عمل کو 2م جالس قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رانا شمیم گلگت و بلتستان، میاں جاوید لطیف اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر عباد مواصلات، را¶ اجمل فوڈ اینڈ نیشنل سیکورٹی، ساجد مہدی شاہ سائنس و ٹیکنالوجی افتخار نذیر دفاعی پیداوار، شیخ فیاض کامرس، معین وٹو ریلوے اور نجیب اویسی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی مجالس قائم کے لئے چیئرمین ہوں گے جبکہ ایم ایم اے کے مولانا اسد محمود مذہبی امور اور مولانا عبدالواسع نارکوٹیکس کنٹرول کی مجالس قائمہ کے چیئرمین ہوں گے۔ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کے حصہ میں آنے والی چھ مجالس قائمہ میں انسانی حقوق کی کمیٹی شامل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو اس کمیٹی کا سربراہ چننے پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اپوزیشن کمیٹیاں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...