خانقاہ ڈوگراں + جڑانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خانقاہ ڈوگراں میں گھریلو جھگڑا خاتون کی جان لے گیا خاوند سے لڑائی کے بعد بیوی نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جاںبحق ہونے والی کی ماں نے بیٹی کے زندہ جلائے جانے کا الزام لگا کر مقدمہ کے لئے درخواست دے دی پولیس نے مقتولہ کے خاوند اور سسر کو حراست میں لے لیا۔ بیوی نے جھگڑا کرکے خود آگ لگائی۔ صبا ایک بچے کی ماں جبکہ چار ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ دوسری طرف جڑانوالہ میں بھائی سے ناراضگی پربہن نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفیہ اقصیٰ کے بھائی نے اپنی پسند کی جگہ پر شادی کر لی جس کا بہن کو رنج تھا۔