لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معذور شخص کو آٹومیٹک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے بتایا کہ معذور نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے آٹومیٹک وہیل چیئر کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین بیت المال عون عباس کو معذور نوجوان کے لئے آٹومیٹک وہیل چیئر کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین بیت المال عون عباس نے اسی روز آٹومیٹک وہیل چیئر معذور نوجوان کو پہنچا دی۔ معذور نوجوان زاہد نے وہیل چیئر پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔