پاکستان بین ا لاقوامی ایونٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، لوکا سنٹیلی

Jan 26, 2019

اسلام آباد (اے پی پی)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ لوکا سنٹیلی نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے، تربیت یافتہ کوچز کے بغیر ٹینس کی ترقی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست دلاور عباس اور سیکرٹری جنرل کرنل(ر) گل رحمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ٹینس میں صحیح سمت پر ہے اور پاکستان سے چاہتے ہیں کہ ٹینس کو مزید مضبوط کرے۔انہوں نے کہاکہ آن لان اکیڈمی کچھ عرصہ بعد شروع کریں گے، امید ہے صدر آئی ٹی ایف بھی پاکستان آئیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف اللہ نے کہاکہ لوکا کے ساتھ دلی تعلقات ہیں اورمیڈیا کا تعاون بے حد ضروری ہے، میڈیا کے تعاون کا شکریہ گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوکا کی ٹینس میں خدمات کسی سی ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ہے اور مزید فنڈز کی ضرورت ہے، امید ہے آئی ٹی ایف تعاون کرے گا، انفراسٹرکچر اور کوچز کیلئے مزید تعاون چاہئے۔ پریس کانفرنس سے قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ لوکا سنٹیلی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن دورہ اورلوکا سنٹیلی نے پی ٹی ایف میں نیشنل ٹریننگ سینٹر اور نئے ٹینس کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ان کو شیلڈ بھی دی گئی۔

مزیدخبریں