لاہور(سپورٹس ڈیسک) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا نے امریکی حریف ڈینلے کولنز کو ہرا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔سربیا کے نوواک جوکووک نے بھی سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میلبرن کے خوبصورت ارینا میں ویمن سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پیٹرا کوویٹووااور امریکہ کی ڈینلے کولنز مدمقابل ہوئیں۔نمبر آٹھ کوویٹوا نے غیر معروف کھلاڑی پر برتری دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ جیت لیا۔ اسی جوش و جذبے کو جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار نے دوسرا سیٹ چھ صفر کے واضح فرق سے جیت کر فائنل تک رسائی پائی۔ یکطرفہ میچ سے تماشائی بے حد محظوظ ہوئے۔سریبا کے نوواک جوکووک نے سیمی فائنل میں ایل پائولی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ فاتح کھلاڑی نے چھ صفر ‘چھ دو اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ۔