خرطوم(این این آئی)سوڈان میں صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان سے استعفے کے مطالبات میں شدت آرہی ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ان کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا جارہا ہے اورجنوبی سوڈان نے بھی ان کے لیے زبانی کلامی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔جنوبی سوڈانی وزیرتوانائی نے کہا کہ باہمی مفادات اکٹھے ہوں تو پھر تعلقات جڑواں بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں۔
سوڈان میں مظاہرے جاری ، صدرعمرالبشیر کے لیے جنوبی سوڈان کی حمایت کا اظہار
Jan 26, 2019