راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہر شہری کیلئے شہری دفاع کی تربیت از حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں ٹیکٹا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ احمد آباد میں 1122 کے تعاون سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی جان بچانے سمیت مختلف تربیت دینا ازحد ضروری ہے تا کہ وہ اچانک پیدا ہونے والے ناخوشگوار حالات کا مقابلہ احسن طریقے سے کر سکیں ۔ ٹیکٹا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں 1122 کے سٹیشن انچارج یاسر منیر اور عطا الرحمن نے طالبات کو ناخوشگوارحالات سے بچنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیت دی۔ سو سے زائد بچیوں نے تربیت حاصل کی ۔اور طالبات میںسرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر پرنسپل انسٹیٹیوٹ روزینہ شاہین نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکٹا انسٹیٹیوٹ نے بچیوں کی تربیت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور الحمد اللہ اپنے اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔