لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت سونپنے کی حمایت کردی - ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت پاکستانی ٹیم کے بہترین بلے باز ہیں اور پی سی بی کو انہیں پریشر سے نکالنے کے لیے کپتانی کے بوجھ سے آزاد کردینا چاہیئے ، بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد کو کپتانی میں واپس لانا چاہیئے، سرفرازاحمدواپس آتیہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائیگا- فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پرہوتی رہی جس نے ہماری ٹیم کی کارکردگی پر بہت برا اثر ڈالا، سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کرکٹ بورڈ کابیڑہ غرق کردیاتھا- سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ملک میں تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس سال سارا پی ایس ایل لاہور میں ہوگا اور ان کی یہ بات سچ ہونے جارہی ہے-