وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے امور پرذاتی دلچسپی کیساتھ کام کرینگے:مصطفی چودھری

Jan 26, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نامو ر قانون دان اور ختم نبوت لائرز فورم کے صدر غلام مصطفی چودھری ایڈووکیٹ نے بطورممبر پنجاب بار کونسل انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے سابق کوارڈینٹر پاکستان بار مدثر چودھری ، غلام مجتبیٰ چودھری ، حسیب اسامہ ، عمران جاوید، فرخ اے حیدری ، عدنان رئوف بھٹی اور رانا نعمان ، ارسلان ،ارشاد گجر، وسیم جویہ، زمان ڈوگر، ہارون ڈوگر، طاہر سلطان کھوکھر، عامر سبحانی، چوہدری عامر، خواجہ قاسم ، شاہد نعیم، میاں عامر ہرو، شہباز شاہ، ایڈووکیٹس سمیت وکلا کی کثیر تعدادنے انتخابی مہم میں حصہ لینے اوراپنی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر غلام مصطفی چودھری نے سینکڑوں ساتھی وکلا کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کے تعاون سے کامیاب ہونے کے بعد وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے امور پر ذاتی دلچسپی کے ساتھ کام کریں گے۔

مزیدخبریں