راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل رپورٹ نے حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا ہے،نااہل حکمرانوں نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل رپورٹ کی ٹرانسپرینسی پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں جو افسوسناک صورتحال ہے، چوہدری تنویر کے انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈی رکن مسز ممتاز ملک نے حالیہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ ، اس لئے وہ عوام کا دھیان اصل ایشوز سے ہٹانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔