قاہرہ (اے پی پی) سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ حسنی مبارک کوہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا پریش کیا گیا ۔ذرائع نے العربیہ ٹی ویکو بتایا کہ یہ سرجری پرانی ہرنیا کی وجہ سے کی گئی۔ ہرنیا میں خرابی کی وجہ سے حسنی مبارک کو آنتوں میں تکلیف کا سامنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حنسی مْبارک المعادی ملٹری ہسپتال میں کچھ دن زیرعلاج رہیں گے، صحت بہتر ہونے کی صورت میں وہ مشرقی قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیئے جائیں گے۔