ملک کانام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا چاہتاہوں: ذیشان بٹ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) کبڈی میں مقبولیت اللہ کے بعد والدین کی دعائوں سے ممکن ہوئی ،پنجاب سمیت آزاد کشمیر میں سینکڑوں مقابلوں میں فتح حاصل کر چکا ہوں ،حکومت تعاون کرے تو اپنے ملک کانام انٹرنیشنل سطح پر روشن کرنا چاہتاہوں۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینئر کبڈی پلئیر فخرے ڈڈیال ذیشان بٹ نے ’’نوائے وقت ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہامیں نے 15 سال کی عمر سے کبڈی کھیلنا شروع کی جس میںبڑے بھائی سابقہ چیمپئن گلو بٹ کا خصوصی تعاون رہا ،اسی دوران 21 سال کی کم عمری میں اب تک سینکڑوں مقابلے جیت چکا ہوں ،تاہم مہنگائی کے اس دور میں اپنی فٹنس و پریکٹس کو جاری رکھنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہا اگر حکومت آذاد کشمیرو حکومت پاکستان تعاون کرے تو میں بین الاقوامی سطح پر کبڈی کے شعبہ میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں،بد قسمتی سے کبڈی جیسے پرانے کھیل کو موجودہ دور میں نظر اندازکیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا اگرکسی کلب میں ممبر شپ ہوجائے تو اپنے کھیل کو آگے بڑھانے میں آسانی ہو گی،امید ہے حکومت میری تجویز پر غور کرے گی ۔انہوں نے کہا اگر کوئی میرے ساتھ رابطہ کرنا چاہے تو میرے موبائل نمبر پر میرے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے ۔0315-5530193۔آخر میں انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو میری آواز بنی ۔

ای پیپر دی نیشن