لندن (اے پی پی) برطانیہ کے شہر سفولک میں 43 سالہ سکاٹ نائٹ نے 600 رنگین پنسلوں سے ایک بڑی انسانی کھوپڑی کاماڈل تیار کر لیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سفولک شہرکے رہائشی سکاٹ نے 6oo پینلسوں سے کھوپڑی کا ماڈل تیار کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ بچپن سے کچھ انوکھا کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے رنگین پنسلیں اکٹھا کرنا شروع کیں اور ایک انوکھا شاہکار تیار کر ڈالا۔