نواں کوٹ(نامہ نگار) انصاف لائیرز فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سرکاری خزانہ حکمرانو ںکا نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہے اور عوام کو ان کے استعمال اور خزانے کی ایک ایک پائی کے خرچ سے متعلق تمام تر معلومات ہونی چاہئے،حکومت ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کراستعمال کررہی ہے ۔