لاہور (پ ر) چیرمین راجپوت سنگت رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کا بھارتی تعصب بے نقاب کرنا اور مقوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کر نا پاکستان اور مظلو م کشمیریوں کی بہت بڑی کامیابی ہے-غاصب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانا اور طویل ترین کرفیو کا خاتمہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان نے عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہوتے ہوئے مٹبت انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔اقوام متحدہ صورتحال پر نظر رکھنے سے اگے بڑھ کر اپنا کردار نبھائے۔ستر برس سے کشمیریوں کا بھارت کے زیر قبضہ ہونا۔ عالمی ادارے کی ساکھ پر ایک سوال ہے خطہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد مثال بن چکی ہے۔پاکستان مظلوموں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر ہمارے لئے روح اور لہو کا مسلہ ہے۔عالمی طاقتوں کو بھی اسے انسانی مسلے کے طور پر دیکھنا چاہئے۔کشمیر کی جدوجہد جمہوری ہے۔آزادی کے بنیادی حق سے محروم کرنا سب سے بڑی نا انصافی ہے۔