لاہور (پ ر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاہے کہ حکومت نے پندرہ ماہ میں ثابت کردیاہے کہ وہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے ۔ ملک پر مسلط ٹولہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہاہے ۔ یہ حکمران غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینے پر تلے ہوئے ہیں ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں نے تین تین باریوں میں جتنا لوٹا تھا یہ پہلی بار ی میں ہی ان کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، وہ ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔