لاہور (لیڈی رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کے تحت 400 ونٹر پیکیج مستحقین میں تقسیم کر دیئے گئے- ونٹر پیکیج میں رضائیاں، سویٹر، گرم جرابیں ودیگر اشیاء شامل تھیں-اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہورکی سیکرٹری جنرل صباثاقب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد خدمت خلق ہے جو مختلف طریقوں سے کی جا رہی ہے جن میں مستحق بچیوں کو جہیز بوکس کی فراہمی ، یتیم بچوں کی کفالت، مستحق خاندان کو راشن اور علاج معالجہ کی سہولت دینے کے علاوہ بیٹھک سکولوں کے ذریعے بچوں کو تعلیم کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں خدا نخواستہ کوئی آفت یعنی زلزلہ یا سیلاب وغیرہ آجائے تو عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش ہوتی ہے۔