لاہور (پ ر )تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سربراہ اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن مجید اور صاحب قرآن نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐکی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے۔ حضور نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ پر چل کر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ دنیا کی ساری رونقیں اوربہاریں حضور نبی کریم ؐ کی آمد سے ہیں۔