تعلیمی بجٹ کا صرف9فیصد لڑکیوں پر خرچ کیا جارہا ہے:بیلاجمیل

لاہور(لیڈی رپورٹر)تعلیم کے کل بجٹ کا صرف 9 فیصد لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جارہا ہے، لڑکیوں کے سکولوں کی سہولیات لڑکوں کے مقابلے میں کمتر ہیں،لڑکیوں کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دارہ تعلیم و آگہی اور آکسفیم کے زیر اہتمام ’’ الف اڑان‘‘ مہم کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کیا۔ مقررین میںادارہ تعلیم و آگہی کی سربراہ بیلا جمیل ، ارکان پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال، عظمیٰ کاردار، سیمابیہ طاہر، شمسہ علی، زینب عمر ۔ طلعت نقوی ، آکفیم کے کنٹری ہیڈ قزلباش، سکول ایجوکیشن کے سپیشل سیکرٹری فیصل ظہور، سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن سمیرا صدف، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ودیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...