بھارت کی نام نہاد جمہوریت دنیا میں بے نقاب ہوچکی:رائو مشرف علی

Jan 26, 2020

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماء رائومشرف علی نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور پوری دنیا جان چکی ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میںدر حقیقت ایک انتہا ء پسند ہندو ریاست ہے جہاں اوچھے ہتھکنڈوں سے اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کے مایہ ناز میگرین دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ جریدے میں بھارت کی نام نہادجمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ نریندر مودی او ر آرایس ایس کس طرح بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند ریاست بنانے کے لیے تعصب سے بھرے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں روز اول سے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دو قومی نظریہ وجود میں آیا۔

مزیدخبریں