ماڑی پیڑولیم کے منافع میں 33فیصد

کراچی (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 33فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019ء کے دوران ماڑی پٹرولیم کو 14.75ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2018ء کے دوران کمپنی کا منافع 11.06ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کے منافع میں 3.69ارب روپے یعنی 33فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 82.89روپے کے مقابلہ میں 110.55روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن