عہدجمہوریت میں صوبائیت کارڈکھیلنا سوالیہ نشا ن ہے : کامران بازئی

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کوئٹہ کے صدر کامران خان بازئی نے کہا ہے کہ عہدجمہوریت میں صوبائیت کارڈکھیلنا ایک سوالیہ نشان ہے۔آج ماضی کے مقابلے میں زیادہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔چاروں صوبوں کاوجود مادروطن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان کے ایک توانااورطاقتور بازوکانام بلوچستان ہے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستانیوں میں نفاق کابیج نہیںبوسکتی۔سیاسی پارٹیاں صوبوں کی بنیادپرایک دوسرے کوتنقیدکانشانہ بنانابندکریں۔

ای پیپر دی نیشن