اسلام آباد (سپیشل رپورٹ، نوائے وقت رپورٹ) بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر کے سریاں گاؤں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ ادھر پاکستان نے ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں تعینات سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ میں طلبی کی گئی اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا بھارتی اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت، بھارتی فوج کی فائرنگ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ آر ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ زخمی خاتون گائوں سریاں کی رہنے والی ہے، زخمی خاتون کوقریبی طبی مرکز میںمنتقل کیا گیا ہے۔