منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) نوشہرہ ورکاں میں سات ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے میانوال رانجھا نہر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ریسکیو نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیں، شادی شدہ جوڑا جہلم سے منڈی بہاوالدین کے گاوں میانوال رانجھا جا رہا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے مطابق سات ماہ قبل عثمان اور سدرہ بی بی کی پسند کی شادی لاہور میں انجام پائی تھی۔ جوڑا جہلم میں مقیم تھا کسی نامعلوم کال پر یہ جوڑا میانوال رانجھا جا رہا تھا۔