پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں کا ایرانی ڈیزل برآمد،7 افراد گرفتار

Jan 26, 2020

گوادر(آئی این پی ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بارہ کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآ مد کرلیا ہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں ایرانی ڈیزل اور منشیات کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران مختلف لانچوں سے اسی ہزارلیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا،جبکہ کھاری چیک پوسٹ پرٹرکوں سے چھپن ہزارلیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا، جس کے مالیت بارہ کروڑ چالیس لاکھ کے قریب ہے، کارروائی میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔اسی طرح پسنی میں منشیات اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جبکہ وندرمیں مسافرکوچ سے پانچ کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے

مزیدخبریں