اسلام آباد ،کوئٹہ، لاہور(صباح نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ جاری ،سرد کی شدت بڑھ گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ادھر گلگت بلتستان میں ضلع استور، غذر، ہنزہ اور نگر میں رات سے برف باری جاری ہے، بالائی وادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔اس صورتِ حال سے استور میں خیموں میں رہنے والے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور پنجاب میں بھی بادل برستے ہی سردی بڑھ گئی۔