پاکستانی کیپٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کارجحان

لاہور( این این آئی ) پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کارجحان ریکارڈ کیا گیا ،مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم 2ارب 54کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے ، ٹی بلزمیں رواں مالی سال 23جنوری تک 2ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم 3کروڑ10لاکھ ڈالررہا۔غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سودمیں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں اورحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔

ای پیپر دی نیشن