گوجرانوالہ‘ساہیوال‘چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) 3 مختلف واقعات میں خاتون سے گینگ ریپ‘ ٹیچر نے 12سالہ طالب علم اور اوباش نے سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے چک86 سکس آرکی جواں سال خاتون والدہ کی دوا لینے گئی تو ایک شخص لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ڈیرے پر لے گیا جہاں مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر 4 افراد عابد‘ ریاست‘علی کاٹھیا اور منیر احمد رات بھر اسے شراب پی کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ بہادر شاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے عابد اور ریاست کو گرفتارکر لیا۔ دریں اثناء چیچہ وطنی آئرن بازارکے رہائشی نے پولیس کو درخواست دی اس کا 12سالہ بھائی دستگیر پارک میں ٹیوشن سنٹرگیا۔ چھٹی کے بعد ٹیچر زبیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کی مجید کالونی کے رہائشی کا سات سالہ بیٹا مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔ ملحقہ عمارت میں اوباش سجاول نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ورثاء کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ تاہم سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔